عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر پولیس کی’ سی آئی کے‘ ونگ نے اتوار کو “ڈیلی نیوز اینڈ اینالیسس” کے نام سے ایک غیر رجسٹرڈ نیوز پورٹل کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے لوگو کے طور پر پاکستان کا جھنڈا تھا اور یہ پورٹل جعلی خبریں پھیلانے میں ملوث تھا۔پولیس نے بتایا کہ CIK نے سوشل میڈیا کی نگرانی کے دوران غیر رجسٹرڈ نیوز پورٹل کی نشاندہی کی، جو امن و سکون کو خراب کرنے کے لیے جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا، “مزید تجزیے پر، گروپ کے منتظمین کی شناخت ظہور احمد خان ولد محمد یاسین خان اور عبدالرف پیر ولد محمد قاسم پیر کے طور پر ہوئی ہے،دونوں کپواڑہ کے رہنے والے ہیں”۔انہوں نے کہا کہ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا اور ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران یہ پایا گیا کہ وہ ایک ماڈیول کا حصہ ہیں جو مخالف کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے افواہیں پھیلانا چاہتے ہیں۔”ان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل آلات کا مزید تجزیہ اور تحقیقات شروع ہو گئی ہیں،” ۔