راجوری //فوج نے راجوری کے گھمبیر اور سونگڑی علاقوں میں ولیج ڈیفنس کمیٹیوں کا اجلاس منعقد کیا جس میں اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔فوج نے سیول انتظامیہ کے اشتراک سے منعقدہ تربیتی پروگرام کے دوران کہا کہ ولیج ڈیفنس کمیٹی کے اراکین دیہات میں امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنے میں ایک اہم رول ادا کررہے ہیں ۔اس دوران فوجی ماہرین نے وی ڈی سی ممبران پر مختلف نوعیت کی تربیت بھی فراہم کی ۔انہوں نے اراکین کو ہتھیاروں کی صاف صفائی ،ان کو ہینڈل کرنا ودیگر احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں مکمل جانکاری فراہم کی ۔فوج کے مطابق مذکورہ پروگراموں کے دوران متعدد علاقوں کے 134وی ڈی سی ممبران نے شرکت کی جبکہ ممبران نے درپیش مسائل کے سلسلہ میں بھی فوج کو جانکاری فراہم کی ۔