پونچھ //فوج نے سرحدی ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل میں افطاری کی مناسبت سے لوگوں میں اشیاء خوردنی تقسیم کی ۔جمعتہ الوداع کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں مقامی لوگوں و پنچایتی اراکین نے شرکت کی ۔اس دوران فوجی آفیسران نے کہاکہ رمضان کے دوران لوگ روزے رکھتے ہیں جبکہ ملک اور ملکی عوام کی صحت اور معاشی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں فوج کی جانب سے کئی مرتبہ افطاری کا اہتمام بھی کیا جاتا رہا ہے تاہم کووڈ کی وجہ سے پیدا شدہ موجودہ صورتحال کے دوران اس عمل کو موخر کیا گیا ہے ۔گزشتہ روز منعقدہ پروگرام میں کووڈ ایس او پیز پر بی سختی کیساتھ عمل کیا گیا تھا جبکہ پروگرام کے دوران لوگوں میں ساز و سامان بھی تقسیم کیا گیا ۔اس موقعہ پر موجود سرپنچ لورن نے فوج کی جانب سے انجام دی جانے والی فلاحی سرگرمیوں کی بھی تعریف کی گئی ۔