عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیر کی علی الصبح فضائی ٹریفک میں مسلسل رکاوٹیں دیکھنے میں آئیں کیونکہ انڈیگو کی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ حکام نے بتایاکہ کل 64 طے شدہ پروازوں کی نقل و حرکت (32 آمد اور 32 روانگی)میں سے، انڈیگو نے دن کے لیے 36 پروازوں کا شیڈول بنایا تھا۔تاہم، پیر کی صبح 8 بجے تک انڈیگو کی 16 پروازیں (8 آمد اور 8 روانگی)آپریشنل وجوہات کی وجہ سے منسوخ کر دی گئیں۔ اہلکار نے بتایا کہ کسی دوسری ایئر لائن کی کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔اہلکار نے مزید کہا کہ بقیہ طے شدہ خدمات کے لیے فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔شام دیر گئے انڈیگو نے کہا کہ پیر کو دن بھر کیلئے انکا فلائٹ آپریشن معطل رہا اور خل 8پروازوں کی آواہی جاہی ہونی تھی وہ معظل رہی۔ ادھر جموں میں 11پروازوں کا شیڈول تھا جن میں سے 8پروازیں چلیں لیکن 3منسوخ کی گئیں۔ادھرانڈیگو کی 250 سے زیادہ پروازیں پیر کو دہلی اور بنگلور ہوائی اڈوں سے منسوخ کر دی گئیں اور بحران سے متاثرہ ایئر لائن کے فلائٹ آپریشن میں رکاوٹ ساتویں دن میں داخل ہو گئی،” ۔”دہلی ہوائی اڈے پر، 134 پروازیں منسوخ کی گئیں 75 روانگی اور 59 آمدجبکہ بنگلور ہوائی اڈے پر، کیریئر نے 117 خدمات منسوخ کیں ( 65 آمد اور 62 روانگی،) ۔پہلے تین دنوں تک ایئر لائن، نے 1,600 پروازیں منسوخ کیں، جو کہ ہندوستانی ہوابازی کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔ادھر ڈائریکٹر جنرل شہری ہوابازی نے انڈیگو کے نام وجہ بتائو نوٹس جارتے کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر اپنے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔