یو این آئی
پیرس// فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیل پہنچ گئے اور اپنے ہم منصب سے ملاقات میں حماس کے حملے میں یہودیوں کی ہلاکتوں پر تعزیت کی اور حماس کے خلاف جنگ میں تعاون کا یقین دلایا۔حماس اور اسرائیل کے جھڑپوں کے دو ہفتے بعد فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اسرائیل پہنچ گئے۔فرانسیسی صدر نے اسرائیل کے صدر سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جو ہوا اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پہلا مقصد تمام یرغمالیوں کی بلاتفریق رہائی ہے۔اس موقع پر اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کہا کہ شمال میں محاذ آرائی نہیں چاہتے۔