سوپور // فاروق انتو میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار کے روز سبحان اسٹیڈیم سوپور میں سوپور اسپورٹس کلب اور اشرف سوپور کے مابین کھیلا گیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اشرف سوپورنے 30 اوور میں 202 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ ایس ایس سی نے مطلوبہ ہدف کا تعاقب 30 اوورز میں میں مکمل کیا ۔ٹیم کے کپتان حزق بٹ نے 65 رنز سکور کئے جنہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ طارق کو بہترین بولر اور ایم یوسف گبرو کو ٹورنامنٹ کے دوران عمدہ فیلڈنگ کیلئے بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔اس ٹورنامنٹ کا اہتمام نثار احمد کھنڈے نے کیا تھا ۔سوپور کے معروف کرکٹر شفقت صوفی مہمان خصوصی تھے اور محمد اسماعیل کھورو ،غلام قادر ، غلام احمد بیگ اور عابد سلام نے مہمان زی وقار کے فرائض انجام دئے۔