سرنکوٹ //جموں پونچھ شاہراہ پر پوٹھہ سے دھندک تک دو ماہ قبل تارکول بچھایاگیاتھاتا ہم وہ اکھڑنا شروع ہوگیاہے ۔ مقامی لوگوںنے گریف حکام پر غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ اور ٹھیکیداروں کی آپسی ملی بھگت سے اس سڑک کی دو ماہ میں ہی حالت خراب ہوگئی ہے اوربڑے بڑے کھڈے بننے شروع ہوگئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ گریف نے غیر ذمہ دارانہ طور پر کام کیا ہے اور ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر غیر معیاری مواد کا استعمال کیا گیا ہے ۔شاہراہ کے گردونواح رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ دو ماہ قبل جب تارکول بچھانے کا کام جاری تھا تب بھی انہوں نے آواز اٹھائی تھی تا ہم انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی اور آج اس کام کا معیار دکھنے لگاہے ۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں تحقیقات کرکے کارروائی کی جائے ۔