پونچھ//غیر سرکاری تنظیم آل انڈیا پبلک ویلفیئر فرنٹ کے زیر اہتمام سرحدی ضلع پونچھ کے گائوں جھلاس میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔غیر سرکاری تنظیم آل انڈیا پبلک ویلفیئر فرنٹ کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ میں تقریباً 120 افراد کا مفت میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئی ۔ اس موقعہ پر فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ، ایگزیکٹو ممبر سنی شرما ، ایشان دتہ اور دیگر ممبران موجود تھے جبکہ کیمپ کے دوران ڈاکٹر بے نظیر یوسف میڈیکل آفیسر ISMاور ڈاکٹر راجیو سودن نے اپنی خدمات انجام دی۔ زورآور سنگھ نے بتایا کہ ان کی تنظیم اسی مقصد کے لئے میدان میں اتری ہے تاکہ عوام کی خدمت ہو۔انھوں نے کہا کہ اس میڈیکل کیمپ کے دوران جھلاس کے لوگوں کو کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی جانکاری دی گئی۔انھوں نے بتایا کہ وہ اس طرح کے کیمپ پونچھ کے تمام دور دراز علاقون میں منعقد کرنا چاہیں گے تاکہ اس مشکل وقت میں لوگوں کو کچھ حد تک راحت حاصل ہو۔