یو این آئی
غزہ//غزہ پر اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں ‘انسانی بنیادوں پر طویل وقفے ’کا مطالبہ کیا ہے ۔ مالٹا کی جانب سے تیار کی گئی اور 12 ووٹوں سے منظور کی جانے والی اس قرارداد میں تین ممالک امریکہ، برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ‘غزہ کی پٹی میں ہنگامی اور توسیعی انسانی بنیادوں پر راہداریاں قائم کی جائیں’ تاکہ محصور علاقے میں شہریوں تک امداد پہنچ سکے ۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک کے بقول، ‘ایک بار جب ہمارے پاس کافی تیل ہو تو ہمیں وسائل کو متحرک کرنے کے قابل ہونے میں کافی وقت درکار ہے ۔