پونچھ //پونچھ کے شاہپور علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک معذور شخص دل کا دورہ پڑنے کے بعد پچھلے کئی روز سے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں میں موت و حیات کی کشمکش میں زندگی گزار رہاہے اور اس کے پاس علاج کیلئے پیسہ نہیں ۔ محمد افضل خان ہاتھوں سے معذور ہے اور اس نے پوری زندگی تنگدستی میں گزاردی لیکن اب بزرگی کے اس عالم میں وہ ایک اور امتحان میں مبتلا ہوگیاہے ۔ افضل خان کو چند روز قبل اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں لایاگیاجہاںوہ’ سی سی یو‘ میں ہے اور اس امید سے جی رہاہے کہ کہیں اس کیلئے پیسوں کا بندوبست ہوجائے تاکہ وہ ’سٹنٹ‘ ڈھلواسکے ۔افضل خان نے بتایاکہ اس نے اپنے بچوں کو نہایت ہی غربت کی حالت میں مشکل سے تعلیم دلوائی اور اس کا ایک بیٹا ایم اے میں زیر تعلیم ہے جبکہ دوسرا ایک مدرسہ میں پڑھ رہاہے ۔اس کاکہناہے کہ وہ بہت پریشان ہے کہ اپنا علاج کیسے کروائے اور بچوں کی تعلیم کیسے مکمل ہو۔ افضل کے مطابق اسے اپنے فوری علاج کیلئے لگ بھگ ایک لاکھ روپے کی رقم درکار ہے اور وہ اپیل کرتاہے کہ اہل مخیر حضرات اس کی اس علاج میں مدد دیں ۔افضل نے بتایاکہ اگر کوئی مدد کرناچاہے تو وہ اس کے سٹیٹ بینک آف انڈیا کے اکائونٹ زیر نمبر 33117900518برانچ پونچھ میں علاج کیلئے پیسہ جمع کرواسکتاہے یاپھر اس سے فون زیر نمبر 9622071558پر رابطہ کرسکتاہے ۔