کشتواڑ//عیدالاضحی کی تقریبات کو ایس او پی کے تحت انجام دینے کولے کرپولیس کے ایس ایچ او ، انچارج و دیگر افسران نے ضلع کے مختلف علاقوں میں ائمہ کرام ، سماجی سربراہان کے ساتھ ملاقات کی تاکہ عیدالاضحی کی تقریبات کو ایس او پی کے تحت انجام دیا جاسکے۔ اس موقعہ پر مختلف معاملات کو زیر بحث لایا گیا جبکہ ایس ایچ او و انچار پولیس پوسٹ نے انھیں یقین دلایا کہ پولیس کے مطالبات کو ایس ایس پی کشتواڑ کے ساتھ اٹھایا جائے گا تاکہ انھیں جلد حل کیا جاسکے۔ایس ایچ او و انچارج پولیس پوسٹ نے موجودہ کرونا وبا کی صورتحال سے انھیں آگاہ کیا اور انھیں ایس او پی و گایڈ لاین پر عمل کرنے کو کہا تاکہ اس وبائی بیماری سے بچا جاسکے۔