جموں//عوام کو اپنی تجاویز اور خیالات بانٹنے کیلئے ایک پلیٹ فارم دے کر حکمرانی کے عمل کو زیادہ شراکت دار اور عوام کومرکوز بنانے کے اقدام کو جاری رکھنا ’’ عوام کی آواز‘‘ ریڈیو پروگرام کا دوسرا قسط اتوار کو نشر ہوا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ریڈیو پروگرام کا دوسرا قسط کورونا ویریئرس کو پیش کیا اور لوگوں کی خدمت کیلئے اپنی جان خطر میں ڈالنے پر ان کے لئے تہیہ دِل سے شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم سب جموںوکشمیر یوٹی کے تمام بے لوث کورونا ویریروں ، ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل ، ایمبولنس ڈرائیوروں ، فرنٹ لائن ورکروں اور ضروری خدمات کی تیاری اور فراہمی میں شامل افراد کے شکر گزار ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کوویڈ سے کنبے کے واحد کمانے والے رکن کو کھو نے والوں کیلئے عمر بھر کیلئے خصوصی پنشن کی فراہمی،یتیم بچوں کو خصوصی وظائف، قریبی عزیزوں سے محروم ہونے والوں کیلئے جموں وکشمیر بینک کے ذریعہ خود روزگار کے لئے مالی امداد فراہم کرنے اور اگلے دو ماہ کے لئے رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں ، پونی والا ، پالکی والوں ، پٹھو والا کو ایک ماہ میں 1000 روپے مہیا کرنے کے علاوہسوشل سیکورٹی سکیموں کے مستفید افراد کو مختص رقم فوری طور پر منتقل کرنے اور راشن کارڈ رکھنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر دو مہینے کے لئے مفت راشن فراہم کرنے کے فیصلوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مشکل اَوقات میں اولڈ اِیج ہوموں ، یتیم خانوں کو راشن سمیت حکومت کی طرف سے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سب ماسک پہننے ، ویکسی نیشن کے لئے اپنا اندراج کرنے ، ٹیسٹ کرنے اور کووِڈ وَبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے ہر وقت مناسب برتاؤ کو یقینی بنانے کی گزارش کرتا ہوں۔لیفٹیننٹ گورنر نے سرینگر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شرمین مشتاق اور ریاسی سے ڈاکٹر شبنم رضوی کا خصوصی ذکر کیا جنہوں نے اپیل کی ہے کہ کورونا پروٹوکول کی سخت تعمیل اور بلیک مارکیٹنگ اور اَدویات کے ذخیرے میں ملوث اَفراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔گاندربل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عمر جان نے لوگوں کی ذہنی صحت سے متعلق کووڈ ۔19 وَبائی بیماری کے خلاف جنگ میں ایک اہم مسئلہ اُٹھایا اور لوگوں میں مثبت سوچ پیدا کرنے اور تناؤ سے لڑنے میں ان کی مدد کرنے کے لئے تربیت یافتہ ماہر نفسیات سے فون پر مشورہ دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگ ضلعی ہیلپ لائن نمبروں کے ذریعے ڈاکٹروں سے بات کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پچھلے 6 مہینوں میں ہم نے 26 نئے آکسیجن جنریشن پلانٹس قائم کئے ۔ اس ماہ کے آخر تک مزید 14 پلانٹ شامل کئے جائیں گے اور 6 ماہ کے اندر مزید 34 آکسیجن جنریشن پلانٹس لگائے جائیں گے، اگلے 6 ماہ میں کل 99 آکسیجن پلانٹس لگائے جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے محترمہ مینو شرما ، ڈاکٹر واسودھا ، محترمہ ریتا دیوی اور درشال لال کا خاص ذکر کیا جو جموں کے محلوں میں لوگوں کی جانچ کررہے ہیں۔ فی الحال ، محترمہ مینو روزانہ 150 سے 200 کووِڈ ٹیسٹ کرتی ہیں۔ مینو اور اس کی ٹیم کے تمام ممبروں کو انسانی خدمت میں انمول شراکت کے لئے سلام پیش کرتا ہوں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ محترمہ مینو کی طرح پہلگام کی مرتضیٰ جان اور اننت ناگ کی محترمہ نیلوفر بھی گزشتہ ایک سال سے کووِڈ مینجمنٹ میں اَپنی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کے تین ڈاکٹروں ڈاکٹر سومناتھ ورما ، ڈاکٹر راجیش مینیا ، اور ڈاکٹر اکھیل مہاجن کا تذکرہ کیا جو لوگوں کو بغیر کسی فیس کے علاج معالجہ فراہم کررہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں جموں کے منو رانا ، ان کے ساتھی امیت شرما ، اشوک کمار اور وشال چودھری کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو ضرورت منڈوںکو آکسیجن سلنڈر مہیا کررہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کولگام کے ایک استاد منظور لاوے کے بارے میں ذکر کیا جو رمضان کے دوران ہسپتالوں اور قرنطین مراکز میں لوگوں کو کھانا فراہم کرکے لوگوں کی مدد کرتا تھا اور اب بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ کووِڈ پروٹوکول کے حوالے سے اپنی کار میں نصب لاؤڈ سپیکر کے ذریعے بھی بیداری پیدا کرتا ہے۔