بارہمولہ// علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ گوجبگ کے کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں افروٹ الیون سپورٹس کلب نے وانی سپورٹس تاپر کو نو وکٹوں سے ہار کا سامنا کرایا اور فائنل کے لئے پہلی ٹیم کی صورت میں رسائی حاصل کر لی ۔ ٹاس وانی سپورٹس تاپر کے کپتان نے جیتا اور بلے بازی کا فیصلہ کیا جس کو افروٹ الیون سپورٹس کلب کے گیندبازوں نے غلط ثابت کرنے میں کوئی قصر باقی نہ چھوڑی اور وانی سپورٹس کو مقررہ 10اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز پر روکا ۔ماہر اور شکور نے افروٹ الیون سپورٹس کلب کی طرف سے دو دو وکٹیں اپنے نام کر لی جبکہ مجیب ،یعقوب اور شاہد نے ایک ایک وکٹ حاصل کر لی ۔67 رنز کے مقررہ ہدف کا تعاقب کرنے اتری افروٹ الیون سپورٹس کلب کی ٹیم کے لئے سلامی بلے باز مجیب اور واحد نے اننگز کی شروعات کی ۔