سرینگر//محکمہ قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور نے جمعہ کو نئی دہلی میں سپریم کورٹ آف انڈیا ، نیشنل گرین ٹریبونل اور دہلی ہائی کورٹ میں جموں وکشمیر کی نمائندگی کرنے والے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ اور اضافی دو اسٹینڈنگ کونسلوں کو کام مختص کردیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے’’ گذشتہ تمام احکامات کی بالادستی کے تناظر میںسپریم کورٹ میں جموں وکشمیر کی نمائندگی کرنے کے لئے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ترونا ا پرساد کی تقرری عمل میں لائی جاتی ہے‘‘۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے’’ایڈیشنل اسٹینڈنگ کونسل ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ، ترونا اے پرساد کے مجموعی نگرانی اور کام کی تقسیم کے مطابق سپریم کورٹ میں’’ ایس ایل پی‘‘ اور دیگر تمام درخواستوں کو دائر کریں گے اور قانونی چارہ جوئی کرے گے۔‘‘اضافی قائمہ کاؤنسلوں کو ترونا پرساد کے پاس تفویض کردہ محکموں سے متعلق مقدمات کے حوالے سے فائلوں کا ایک سیٹ پیش کرنا یقینی ہوگا۔ترونا پرساد جموں وکشمیر کے تمام معاملات میں سپریم کورٹ میں وکالت نامہ داخل کریں گے اور قانونی چارہ جوئی کے کام کے مناسب اور بہتر انتظام کے لئے ا ضافی قائمہ کونسلوں کو تفویض کردہ تمام معاملات پر نظر رکھیں گے۔ترونا کو جے اینڈ کے کی جانب سے سپریم کورٹ سے تمام نوٹس ، آرڈرز اور خط و کتابت موصول ہوگی۔ دریں اثنا ، اس کام کو فوری طور پر نئی دہلی میں سپریم کورٹ اور دیگر عدالتوں ،ٹریبونلز کی نمائندگی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والے دو ایڈیشنل اسٹینڈنگ کائونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے۔کاموں کی تقسیم میں ، ایڈیشنل اسٹینڈنگ کائونسل ، جی ایم کاوسہ کو انفارمیشن ٹکنالوجی ، کوآپریٹو ،محکمہ جانوروں وبھیڑوں کی افزائش کا شعبہ ، سائنس اور ٹکنالوجی محکمہ ، آفات سماویٰ ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو ، محکمہ صنعت و تجارت اور تواضع ، پلاننگ ڈویولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ ، اسٹیٹس ، اے آر آئی اور ٹریننگ اور محکمہ سیاحت مختص کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل اسٹینڈنگ کائونسل ، ششی جونیجا کو محکمہ داخلہ ، محکمہ خزانہ ، محکمہ انفارمیشن ، محکمہ اعلی تعلیم ، جل شکتی محکمہ ، زراعت پیداوار اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ ، محکمہ جنگلات ، تعمیرات عامہ محکمہ ، بجلی کے ترقیاتی محکمہ ، محصول محکمہ ، اسکول ایجوکیشن ، جنرل ایڈمنسٹریشن، محکمہ قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور (تمام آئینی امور) ، محکمہ سوشل ویلفیئر ، چیف منسٹر / لیفٹیننٹ گورنر سکریٹریٹ ، ر دیہی ترقی ، محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری، باغبانی محکمہ ، محکمہ ثقافت ، محکمہ قبائلی امور ، محکمہ ہنر ترقی ،سروس سلیکشن بورڈ ، محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن ، محکمہ ٹرانسپورٹ ، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ،مکانات اور شہری ترقیاتی محکمہ تفویض کیا گیا۔