عظمیٰ نیوزسروس
راج پور//عالمی یوم خواتین کے موقعہ پرآرینزگروپ آف کالجزچندی گڑھ میں مختلف سرگرمیوں کاانعقاد کیاگیا جن میں سٹاف اور طلبہ نے حصہ لیا۔ان سرگرمیوں میں تمدنی پروگرام کاانعقاد،ریمپ واک،ڈرامے،لوک سنگیت اور ناچ شامل ہیں۔طلاب نے خوشنمالباس زیب تن کئے تھے۔آرینز کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر پروین کٹاریہ نے سماج میں خواتین کے رول کواجاگر کیااورسیاست،پیشہ ورانہ اداروں،خاندان اور دیگرشعبوں کو خواتین کے رول کی اہمیت بیان کی۔