نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور چین کو باہمی تعاون کومزید مضبوط بناتے ہوئے متحد ہوکر عالمی چیلنجوں کا سامنا کرنا چاہئے ۔دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر مودی اور چینی وزیر اعظم نے مبارکبادی کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ مودی نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 70 برسوں میں ہندوستان اور چین کے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی توسیع ہوئی ہے ۔ دونوں ممالک کو باہمی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کرعالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا چاہئے ۔