کابل/افغان صوبہ ننگر ہار میں ایک طالبان بارود سے بھری گاڑی لیکر فوجی اڈے میں گھس گیا جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔افغان صوبے ننگر ہار م میں ہفتہ 30جنوری کی صبح ہونے والے ایک طاقتور کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 14 افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔ صوبہ ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے ایک رکن اجمل عمر نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع شیر زاد میں ہونے والے اس خودکش حملے میں چار دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے۔ اجمل عمر کے بقول حملہ آور دھماکا خیز مواد سے لدی ایک گاڑی پر سوار تھا۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ طالبان ترجمان کے مطابق اس کار بم دھماکے میں مجموعی طور پر 50 افغان فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار ماں داعش اور افغان طالبان دونوں ہی متحرک ہں اور اکثر سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔