کرگل//رےاستی قانون ساز کونسل کے چےر مےن حاجی عناےت علی نے کہا ہے کہ طالب علموں کی مجموعی نشو ونما کو ےقےنی بنانے کے لئے نصابی سرگرمےوں کے ساتھ ساتھ وقتا ًفوقتاً غےر نصابی سرگرمےوں کا انعقاد بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چیرمین موصوف نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے جہاں اےک طرف طلباءو طلبات کو اپنے اندر پنہاں صلاحےتوں کو اُبھارنے کا بہتر مواقعہ فراہم ہوگا وہیں دوسری طرف اُساتذہ،طالب علموں اور والدےن کے درمےان بہتر تال مےل پےداکر نے مےںمدد ملے گی۔ان باتوں کا اظہار چےر مےن موصوف نے آج گورنمنٹ ہائےر سکنڈری سکول ےوربلتک مےں سالانہ ےوم والدےن کی تقرےب سے خطاب کے دوران کےا۔ انہوں نے سکول مےں کمپےو ٹر تعلےم کو دوام بخشنے کے غرض سے وی۔سےٹ سسٹم نصب کر نے کےلئے اپنے سی۔ڈی۔اےف مےں سے2لاکھ روپے واگذار کرانے کا اعلان کےا۔موصوف نے اس موقعہ پر چےر مےن و چےف اےگزےکٹو کونسلر کرگل کاچو احمد علی خان کے ہمراہ سکول کی طرف سے منعقدہ رواےتی کھان پان نمائش کا بھی افتتاح کیا جس میں ضلع کرگل کے مختلف پکوانوں کے سٹال لگائے گئے تھے۔ضلع ہےڈ کواٹر سے متصل علاقوں مےں رابطہ سڑکوں کی تعمےر و مرمت کے حوالے سے جاری اقدامات کا تذکرہ کر تے ہوئے حاجی عناےت علی نے بتا ےا کہ ےوربلتک سے شغرن، تمےل، برچے،چھوتومےل ،اقچہ مل و دےگر دےہات مےں سڑکوں کی مےکڈمائزےشن کے لئے اےک پلان زےر غور ہے ۔اس موقعہ پر چیئر مےن و چےف اےگزےکٹو کونسلر کرگل کاچو احمد علی خان نے بھی خطاب کےا۔انہوں نے بچوں کی بہتر مستقبل کے لئے اُساتذہ اور والدےن کے تال میل کی ضرورت کو اُجا گر کر تے ہوئے بچوں سے اپےل کی کہ وہ نصابی سرگرمےوں کے ساتھ ساتھ کھےل کود اور دےگر غےر نصابی سرگر مےوں مےں بڑھ چڑھ کر حصہ لےں تا کہ اُن کی بہتر جسمانی،ذہنی اور اخلاقی نشونما ممکن ہو۔