راجوری //ہسپتال میں بھاری رش کم کرنے کے مقصد سے ہسپتال حکام نے تیمارداروں اور ہسپتال آنے والوں کیلئے پاس سسٹم شروع کیاہے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ پہل ہسپتال کی صفائی ستھرائی کیلئے بھی مددگار ثابت ہوگا۔ایک افسرنے بتایاکہ تیمارداروں کیلئے پاس نظام شروع کیاگیاہے جو راجوری میں پہلی بار ہے ۔انہوںنے بتایاکہ تیمارداروں کو پاس پانچ روپے میں ملے گاجبکہ مریضوں کا پاس بالکل مفت ہوگا۔ہسپتال انتظامیہ نے لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ پاس لئے بغیر ہسپتال کے اندر داخل نہ ہوں اور تعاون دیں ۔