رام بن//رام بن ضلع میں مہا شیو راتری کا تہوار نیہایت عقیدت اور مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔کافی تعداد میں شر دھالوں نے دن میں برت رکھا اور مندروں میں شیو لنگ کو نہلانے کے ساتھ پوجا کی۔ضلع بھر کے مندروں میں سینکڑوں کی تعداد میں آئے شر دھالوں نے پوجا کی ۔ضلع میں مندروں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا ۔رگھوناتھ مندر کے اشتراک سے شیو مندر میترا سے ایک شوبھا یاترا نکالی گئی ۔ شوبھایاترا کیلئے رام بن قصبہ کے کاروباری تنظیموں نے مارکیٹیں سجائیں اور جگہ جگہ گیٹ لگائے تھے۔