ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ نے یوم آزادی کے موقعہ پر محکمہ تعلیم کے اہلکار وکرانت سنگھ کو تعلیم کے شعبہ میں گراں قدر اور مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انکی عزت افزائی کی۔وکرانت سنگھ ڈیجیٹل انڈیا کے تصور کو ذہن میں رکھ کرتعلیم کے ڈیجٹلائزیشن کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے محکمہ تعلیم کی ایک ویب سائٹ www.jkkn.co. تیار کی ہے،جو کہ ایک تاریخی ایجاد ہے۔ اس ویب سائٹ نے ریاست میں تعلیم کو فروغ دینے کیلئے سٹیک ہولڈروں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔انکی خدمات کو محکمہ تعلیم کے وزیر، سیکرٹری اور پروجیٹ ڈائریکٹر ایس ایس اے/رمسا نے بھی ستائش کی ہے۔