عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عید الاضحی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مْبارک باد پیش کی ہے۔اْنہوں نے اَپنے پیغام میں جموں و کشمیر اور اس سے باہر کے لوگوں کودِلی مْبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی قربانی، ہمدردی، سخاوت اور اللہ سبحان و تعالیٰ کی رضا کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کے جذبے کی علامت ہے۔وزیر اعلیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی اور ان کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی بے مثال اطاعت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقعہ اِنسانیت کو ایمان، عقیدت، صبر اور اللہ کے حکم کے سامنے سرافگندگی کی اَقدار کا درس دیتا ہے۔
آگے سرتسلیم خم کرنے کی اقدار کا درس دیتا ہے۔اْنہوںنے اْمید ظاہر کی کہ یہ عید بھائی چارے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی احترام کے رشتوں کو مزید مضبوط کرے گی۔ اْنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ عید کی خوشیوں میں غریبوں اور ضرورت مندوں کو بھی یاد رکھیں اور ن کے ساتھ اس موقعہ کی خوشیاں بانٹیں۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عوام کے اَمن، خوشحالی اوربھلائی کے لئے دْعا کی اور اْمید ظاہر کی کہ یہ عید ہر گھر میں خوشیاں اور برکتوں کی نوید لے کر آئے۔