جموں //صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے آفات سماوی اور سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلاس میں آئی جی پی ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ ، کمشنر جے ایم سی رمیش کمار، ڈائریکٹر امور صارفین و عوامی تقسیم کاری جموں، آر اے انقلابی، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں نریش کمار کے علاوہ پولیس ،آئی اے ایف ، ایس ڈی آر ایف ،آبپاشی و فلڈ کنٹرول ،سی آر پی ایف، محکمہ صحت و دیگر محکموں کے سینئر افسروں و اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی کمشنر نے مو ن سون سے قبل کسی بھی بحرانی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے متعلقہ حُکام کو افرادی قوت اور مشینری سے متحرک ہونے کی ہدایت دی اور کسی بھی ناگہانی آفت کے دوران رضاکاروں اور انجمنوں کی خدمات استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی۔انہوں نے متعلقہ محکموں سے قریبی تال و میل بنانے اور کیمونکیشن کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم تیار کرنے کیلئے ماک ڈرل کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے ممکنہ سیلابی علاقوں کے نزدیک رہنے والی آبادی میں تحفُظ سے متعلق بیداری پھیلانے پر زور دیتے ہوئے ہنگامی صورتحال سے سرعت سے نمٹنے کیلئے پیشگی ایڈائزری تیار کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ڈائریکٹر محکمہ امو ر صارفین و عوامی تقسیم کاری سے خواراک اور ایل پی جی کا وافر ذخیرہ رکنے کی ہدایت دی ۔صوبائی کمشنر نے سڑکوں کو صاف کرنے اوردیگر بحالی کی کاموں کے لئے مشینری کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے پہاڑی علاقوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے اور کم سے کم نقصان کیلئے فوری طور کاروائی کرنے پر پر زور دیا ۔ انہوں نے متعلقہ حُکام کو ٹینٹ نصب کرنے ،کشتیاں بنانے و دیگر بحالی ایکوپمنٹ کیلئے معلوماتی ویڈیو تیار کرنے کی بھی ہدیات دی۔