رام بن//غیر سرکاری آر گنائزیشن گاندھی گلوبل فیملی نے علاقہ میں امن ،مذہبی رواداری کو فروغ دینے کیلئے 2افراد کو ایوارڈ سے نوازہ ۔اس سلسلہ میں ایک سادہ لیکن پر مسرت تقریب رام بن میں منعقد ہوئی اس موقعہ پر گاندھی گلوبل فیملی کے قومی نائب صدر ،عہدیدار،مقامی ممبران اور معزز شہری موجود تھے۔ایس پی ورما نے کہا کہ ملک میں بھائی چارہ اور رواداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بر صغیر میں نا موافق تعلقات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو غربت اور پسماندگی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں گاندھین فلاسفی بہتر راستہ ہے۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں رپورٹر محمد پرویز اور ماسٹر راج سنگھ نے قومی نائب صدر کے ہاتھوں سے ایوارڈ حاصل کیا اور انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ وہ کسی ذات ،مذہب اور رنگ کے معاشرے کے فائدے کیلئے کام کریں گے۔ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پرویز کو صحافی برادری اور ساتھیوں نے پھول کی مالائیں پہنا کر جلوس کی شکل میں ان کے دفتر میں لایا۔