پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ کے گاﺅں شیندرہ کے سلانہ علاقہ میں لنگر غوثیہ میں غوث اعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کا عرس بڑی شان و شوکت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ ایک روزہ سالانہ عرس مبارک میںضلع بھر سے عقیدت مند و ں نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت مولانا امداد حسین شاہ نے کی اور فاتحہ کی رسم میں تمام عقیدتمندوں کیلئے سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی،اس موقعے پر سید سرفراز حسین کی جانب سے لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ محفل غوث الوریٰ میں نعت منقبت کے علاوہ مفتی سید بشارت حسین ، مولانا عبدالمجید قادری اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے غوث الوریٰ شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔