پونچھ//پونچھ کے شیر کشمیر پل پر تارکول بچھانے کاکام شروع کیاگیاہے ۔ اس کام کا آغاز ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد کے ہاتھوںہری جھنڈی دکھانے سے ہوا۔اس موقعہ پر ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ ، اے ای ای ڈیویژن پونچھ اور دیگر عملہ بھی موجو دتھا۔ڈپٹی کمشنر نے ہر ی جھنڈی دکھاتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ کامکے دوران معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد سے جلد تکمیل کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ پل پونچھ قصبہ کا صدر دروازہ ہے جس پر معیاری کام کیاجائے ۔