راجوری//درہال میں ایک شخص کی پراسرار طور پر موت ہوگئی جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔اس شخص کی شناخت شوکت علی ولد غلام قادر ساکن کرہڈ درہال کے طور پر ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق اسے اپنے ہی گھر میں پراسرار طور پر مردہ پایاگیا جس کے بعد نعش کو سب ضلع ہسپتال درہال منتقل کیاگیاجہاں قانونی لوازمات انجام دے کر اسے آخری رسومات کی ادائیگی کی خاطر لواحقین کے سپرد کردیاگیا۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔