کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے قصبہ و دیہات کی عوام پانی کی عدم دستیابی کو لیکر محکمہ کے خلاف سراپااحتجاج ہے۔ جہاں قصبہ میں پانی کی مشکلات سے عوام دوچار ہے وہیں دیہات کا بھی حال کچھ مختلف نہیں۔ چند روزقبل بھی جہاں قصبہ کے مختلف علاقہ جات کی عوام نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ اب دیہات کی عوام بھی مجبورہوکر احتجاج کررہی ہے۔ٹھکرائی کے علاقہ شننہ کے مرد و زن نے بھی علاقہ میں پانی کی عدم دستیابی کولیکر احتجاج کیا۔علاقہ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے جہاں 2019میں علاقے کو پانی سپلائی کرنے والی پائپ لاین بند ہوئی جسکے بعد علاقہ کی عوام سخت پریشانیوں کا سامنا کررہی ہے۔ اگرچہ انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی نوٹس میں معاملہلایا جسکے بعد پایپں لگائی گئیں لیکن گزشتہ پندرہ روز سے پانی کی سپلائی دوبارہ متاثر ہوئی ہے اور لوگوں کے گھروں میں پینے کا پانی تک دستیاب نہیں اورمجبور ہوکر نالوں سے پانی لارہے ہیں۔22000 گیلن پانی ٹینک ہے لیکن اسمیں پانی دستیاب ہی نہیں رہتا جبکہ علاقہ میں محکمہ کے ملازمین کی لاپرواہی سے عوام سخت پریشان ہے۔ انھوں نے نئے ملازم فراہم کرنے کی مانگ کی۔علاقہ کے بزرگ شخص نے بتایا کہ انکے گھروں میں منہ دھونے کیلئے بھی پانی دستیاب نہیںجبکہ جانوروں کو بھی پانی میسر نہیں ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں ملازمین کی ضرورت نہیں بلکہ وہ خود کام کریں گے لیکن انھیں صرف پانی فراہم کیا جانا چاہئیاور اگر ایسا ہی حال رہا تو عوام کسی دوسری جگہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگی۔ انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انھیں پانی فراہم کیا جا ئے۔جب ہم نے اس معاملے کو لیکر محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر سے فون پر رابطہ کرنا چاہا تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔