شوپیان//شوپیان ضلع میں سڑکوں کی تجدید و مرمت اورمیکڈم بچھانے کا کام زور و شورسے جاری ہے جسے عوام نے کافی سراہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق ضلع بھر میں سڑکوں کی خستہ حالی کے سبب انہیں سخت مشکلات کا سامنا تھا۔ضلع کے شمسی پورہ علاقے میں بھی سڑکوں پر تارکول بچھایا جارہا ہے ۔علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ ویہل امشی پورہ سڑک پربرسوں بعد آج تارکول بچھایا گیا جس کیلئے انتظامیہ قابل سراہنا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ شوپیان کا شکریہ ادا کیا ۔