عظمیٰ نیوز سروس
شوپیاں//شوپیان کے چیک کیگام علاقے میں دیوار گرنے کے ایک افسوسناک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔حکام کے مطابق سیمنٹ سے بنی ایک دیوار اچانک گر گئی اور اس کی زد میں ایک خاتون آگئیں۔حادثے کے فورا بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے خاتون کو نکالنے کی کوشش کی، تاہم حکام کے مطابق وہ ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی دم توڑ چکی تھیں۔پولیس نے واقع کا نوٹس لے لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ۔