عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //شوپیان کے ترنج علاقے میں خانہ بدوش خاندان کی معصوم بچی لڑکی کھیلتے ہوئے لکڑی کے کٹے تلے آکر ہلاک ہوگئی۔ معصوم بچی کی شناختماہرہ جان دختر بابو خان ساکنہ راجوری کے بطور ہوئی اور وہ اس وقت ترنج شوپیان میں ایک ٹینٹ میںمقیم تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی ڈھیروں کے قریب کھیل رہا تھی اور حادثاتی طور پر ان میں سے ایک کے نیچے آ گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔دریں اثنا ء یوپی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی موت اس وقت ہوئی جب وہ سری نگر کے شالیمار علاقے میں اپنے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
اس کی شناخت 52 سالہ اختر علی خان ولد سراج الدین خان ساکن اتر پردیش کے نام سے ہوئی ہے جو اس وقت SKUAST-Kشالیمار میں مقیم ہے، اوراْس کوشالیمار میں اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا، اسے فوری طور پر علاج کے لیےSKIMSصورہ منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر کولگام کے لارو علاقے میں 30 سالہ شخص پراسرار حالات میں اس کی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔شہری کی شناخت شبیر احمد شیخ ولد عبدالسلام شیخ ساکنہ لارو کے بطور ہوئی۔ واقعہ کے فوراً بعد تحصیلدار کولگام، کولگام پولیس کے عہدیداروں اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ایک ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور ضروری کارروائی شروع کی۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور موت کی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔اس دوران بڈگام ضلع کے چاڈورہ چودھری گنڈ علاقے میں ایک شہری کی لاش ملی۔ شہری کی شناخت عبدالاحد وگے ولد غلام حسن واگے ساکن چودھری گنڈ چاڈورہ کے طور پر کی گئی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق مقامی لوگوں نے نعش کو دریا میں پڑی دیکھی جس کے بعد حکام کو آگاہ کیا۔ پولیس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔