جموں //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہار نے ڈویژنل کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں، ایس ایس پیز کے ساتھ سول سکریٹریٹ میں ویڈیوکانفرنس کے ذریعے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے شفافیت، جوابدہی اور عوامی حکومت کے نظام کو تحصیل اور بلاک سطح تک پہنچانے کی ہدایت دی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے تمام عوام مسائل کے تئیںسنجیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ بلاک دیوس پروگرام کے متوازن انعقاد کیلئے منصوبہ تیار کرے اور لوگوں کی شکایتوں کا ا زالہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ گورنر نے امرناتھ یاتر ا کے سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر ضلع میں یاترا کے راستے پر آئندہ دو ماہ کے دوران بیت الخلا کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔ آزادی کا مہا امرت مہا اوتسو کے تحت سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے گورنر نے تمام ضلع افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام اضلاع میں ایسے افراد کی نشاندہی کرے جنہوں نے آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے اور انہیں موجودہ تقریبات کے دوران انعامات سے نوازیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام سرکاری عمارتوں پر ترنگا لہرائیں اور ترنگا لہرانے کا عمل ترتیب دیا جائے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے تمام محکمہ جات اور ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی محکمہ وئب سائٹوں کو متواتر طور پر اپڈیٹ کریں اورای آفیسر سسٹم رائج کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گائوں کی اور پروگرام کے تحت مختلف کاموں کی فہرست تیار کریں اور مکمل کاموں کے فہرست پنچایتوں تک لوگوں کی جانکاری کیلئے پہنچائیں۔ گورنر نے تمام ضلع افسران کو دایت دی کہ وہ اپنے ضلع میں تیار ہونے والے تمام چیزوں کی فہرست تیار کریں اور وہاں بنیادی ڈھھانچہ فراہم کرنے کی طرف توجیح دیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ پنچایتوں میں کھیل میدانوں کو ممیکن سکیم کے زمرے میں لائیں، فارس رائٹز ایکٹ کو لاگو کریں اور سرحدی دیہات میں ترقی کے کاموں پر زور دیں۔ انہوں نے جل جیول میشن اور سرکاری زمین پر غیر قانونی تجاوزات کو ہدایت کی بھی ہدایت دی۔ کورونا وائرس کی روکھتام کا ذکر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گور نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے حد ود میں آنے والے علاقوں میں معیاری ضابطہ اخلاق کو سختی سے لاگو کریں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ صحت سکیم کے تحت لوگوں کو 100مفت علاج فراہم کریں اور کورونا ٹیکہ کاری کو بھی یقینی بنائیں۔