طارق شال//نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر شفاعت احمد خان نے تھنہ منڈی کے دور دراز علاقوں کا دورہ کے دوران کہاکہ موجودہ مخلوط سرکار ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے۔ ضلع صدر نیشنل کانفرنس نے ڈھنہ اور منگوٹہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط سرکار یہاں کی عوام کو پانی۔ بجلی۔ طبی سہولیات اور تعلیم فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو فرقہ پرست طاقتوں کے نا پاک ہتھکنڈوں سے دور رہنا ہوگا۔ انہوں نے اس سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اس سرکار میں خانہ بدوش لوگوں پر ظلم کر کے انہیں بے گھر کر دیا ہے۔ ضلع صدر نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر میں صرف نیشنل کانفرنس حکومت کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اور سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ریاست کے نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن عمر عبداللہ جوعوام دوست لیڈر ہیں۔جنہوں نے ہمیشہ ریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کے لئے کام کیا۔ ضلع صدر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ریاست میں مخلوط سرکار پنچائتی اتخابات کروانے کی متمنی ہیجس میں لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ایماندار اور کام کرنے والے امیدواروں کو کام کرنے کا موقع دیں تاکہ یہاں کی ترقی ممکن ہو سکے۔ انکے ہمراہ حاجی محمد مقبول رینہ۔ محمد رفیق مغل طاہر احمد۔ محمد اقبال ٹھکر موجود تھے۔