منجا کوٹ //منجا کوٹ کی سرحدی پنچایت اپر راجدھانی میں شعبہ صحت کا سب سنٹر گزشتہ 2برسوں سے بند پڑا ہو ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے راجوری اور تحصیل ہیڈ کوارٹر منجا کوٹ کا رخ کرنا پڑرہا ہے ۔پنچایت اپر راجدھانی کے کھوڑی ناڑ علاقہ میں قائم کیا گیا سنٹر بند ہونے کی وجہ سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ۔مقامی معززین نے بتایا کہ سب سنٹر کے قیام کے دوران انتظامیہ کی جانب سے ایک ملازم تعینات کیا گیا تھا لیکن کچھ ہی عرصہ میں ملازمین نے نوکری سے ہی مستعفی ہو گیا جس کے بعد ابھی تک انتظامیہ نے کوئی متبادل ملازم تعینات ہی نہیں کیا ۔مقامی وارڈ ممبر گلزار حسین او ر سماجی کارکن محمد کبیر نے بتایا کہ تحصیل کے سرحدی علا قہ میں کوئی بھی اہم طبی مرکزی نہیں ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو ضلع ہیڈ کوارٹر راجوری میں قائم کر دہ ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے لینا پڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے علاقہ میں ایک سب سنٹر قائم کیا گیا تھا لیکن گزشتہ دو برسوں سے مذکورہ سنٹر بھی بند پڑا ہو ا ہے ۔مکینوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ سب سنٹر کی بحالی کیلئے ذاتی مداخلت کریں ۔