بانہال //پولیس پوسٹ کھڑی کو اُس وقت ایک اہم کامیابی ملی ،جب پولیس نے ایک بد نام زمانہ شراب سمگلر رشید ولد غلام رسول ساکنہ سئیرن کھڑی اور اسکے ساتھ مرتضیٰ ولد عبدالسلام ساکنہ سئیرن کھڑی کو گرفتار کرکے اُنکے قبضہ سے شراب کی52بوتلیں برآمد کیں،جسے وہ ایک وین میں لے کر فروخت کرنے جا رہے تھے۔پولیس نے شراب کی کھیپ کے ساتھ ساتھ گاڑی کو بھی ضبط کیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 132/2018 درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔پولیس کی یہ کارروائی ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بانہال انسپکٹراعجاز احمد اور ایس ڈی پی او بانہال سجاد سرور اور ایس ایس پی رام بن موہن لعل کی قیاد ت میں انجام دی گئی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ شراب فروش رشید کھڑی او رملحقہ دیہات میں کافی عرصہ سے شراب فروخت کر رہا تھا ۔مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی ستائش کی ہے۔