یو این آئی
پالی کیلے / آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے سپر ایٹ مرحلے میں اگرچہ پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شاندار کارکردگی سے تاریخ رقم کر دی۔ شاہین آفریدی اب ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف اہم میچ کے دوران عبور کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ فاسٹ بولر حارث رؤف کے پاس تھا جنہوں نے 94 میچوں میں 133 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ شاہین نے 102 میچوں میں سب سے زیادہ 135 وکٹیں حاصل کرلی ہیں، حارث رؤف 133 وکٹوں کے ساتھ دوسرے ، شاداب خان نے 123 ٹی20 میچز کھیلے ہیں اور 114 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔