بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پرآج یعنی بدھ کے روز ناشری ٹنل اور بانہال کے درمیان شاہراہ کی ہفتہ واری مرمت کی وجہ سے گاڑیوں کی امدورفت بند رہے گی تاہم جموں سے ڈوڈہ کشتواڑ اور بانہال سے وادی کشمیر کے درمیان مقامی گاڑیاں معمول کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی۔ ٹریفک پولیس بانہال نے تمام گاڑی والوں کو شاہراہ پر آنے سے باز رہنے کی ہدایت دی ہیا ور شاہراہ پر آنے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کاروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔پہلے کئی تک تک جمعہ کو اور اب ہر بدھ کے روز جموں سرینگر شاہراہ پر ناشری ٹنل اور بانہال کے درمیان ٹریفک کی امدورفت بند رکھکر شاہراہ کے ضروری کام کو انجام دینے کا سلسلہ پچھلے سال اکتوبر کے مہینے سے نافذ العمل ہے اور مجموعی طور پر عوام کو پیش آرہی مشکلات کے باوجود اس ہفتہ واری ٹریفک بند یاڈرائی day کے دوران مرمتی کام سے رامبن بانہال سیکٹر میں شاہراہ کی حالت میں بہت بہتری واقع ہوئی ہے خاص طور پر کئی پْر خطر مقامات پر اب شاہراہ کشادہ کی گئی ہے۔منگل کے روز ٹریفک پولیس نے ایک بیان جاری کرکے مسافروں اور مسافر گاڑی والوں سے کہا ہے کہ وہ بدھ کے روز شاہراہ پر ادہمپور اور بانہال کے درمیان شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں اور ٹریفک پولیس کی طرف سے بدھ کیلئے شاہراہ پر ٹریفک کیلئے جاری ایڈوائزری کو من و عن عمل کریں کیونکہ بدھ کے روز اس سیکٹر میں شاہراہ پر مکمل بندش رہے گی اور یہ سلسلہ جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔یہاں جاری بیان میں ضلع رامبن کے اندر اندر تعینات سرکاری ملازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ صبح آٹھ بجے سے پہلے پہلے اپنی ڈیوٹی کے مقام پر پہنچیں تاکہ بعد میں انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ سرینگر اور جموں سے اپنا سفری ارادہ رکھتے ہیں تو وہ مغل شاہراہ کو استعمال کرسکتے ہیں۔ٹریفک بیان میں بیلٹ فورسز سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ بدھ کو جموں کی طرف سے اور بانہال سے ادھم پور کی طرف اپنی نقل و حرکت ملتوی رکھیں۔ اس کے علاؤہ ٹریفک سب ڈویڑن بانہال میں بس اور میٹاڈور سٹینڈز اور مقامی کنٹریکٹ کیریج ڈرائیوروں اور ایجنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ بدھ کے روز کسی بھی قسم کی مسافر گاڑیوں کو کسی بھی قیمت پر شاہراہ کی طرف نہ بھیجیں ورنہ شاہرہ پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس دوران منگل کے روز پیڑہ اور رامبن کے درمیان کئی مقامات پر بند گھنٹوں تک محیط ٹریفک جام رہا تاہم دوپہر بعد اس پر قابو پایا گیا اور منگل شام تک معمول کا ٹریفک اپنی اپنی منزلوں کی طرف رواں تھا۔