تھنہ منڈی// اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجزسب آفس راجوری کے زیر اہتمام درگاہ عالیہ شاہدرہ شریف میںایک نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے شعرائے کرام نے نعت خوانی کی ۔کلچرر آفیسر سب آفس راجوری پرویز اختر نے ابتدائی کلمات میں تمام شعرائے کرام کا استقبال کیا جبکہ محفل کی صدارت عبدالرشید فدا نے کی۔اس محفل کے دوران شعراء نے حضورؐ کے شان مقدسہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیا اور اپنے الفاظ میں نبی آخرالزمان حضرت محمد ؐ کی شان میں اپنے عقیدت کا اظہار کیا۔شعراء میں شہباز راجوروی،عبدالقیوم نائیک، چوہدری محمد بشیر خاکی،پرویز ملک، رشید قمر،رفیق سوز، ڈاکٹر مرزا خان وقار، روبینہ میر، سمینہ مرزا، ڈاکٹر عارف ملک، طفیل حسین شاہ، نظیر بیزار، فاروق لودھی، ڈاکٹر عبدالحق نعیمی، عبدالرحمت شامل ہیں ۔نظامت کے فرائض پروفیسر جہانگیر اصغر نے انجام دیئے۔ اپنے صدارتی خطبے میں عبدالرشید فدا نے تمام شرکاء اور سامعین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بابرکت اور نورانی محفلوں میں شمولیت کرنے سے ایمان تازہ ہوتا ہے اور روح کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ سیرت النبیؐ کا مطالعہ ضرور کرے اور حضور ؐ کے اخلاق، کردار، معاملات اور ان کا لوگوں کے ساتھ میل جول کے طریقوں کو اپنائیں ۔