کشتواڑ//ضلع میں شام میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے اجتماعی ہلاکتوں کے خلاف اور شام کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے کینڈل لائٹ مارچ منعقد کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں ضلع کے مختلف علاقوں کے طلاب پی ڈی ایس یو کے سٹوڈنٹ ونگ کے صدر مدثر آہنگر کی قیادت میں اکٹھا ہوئے اور شام میں بے گناہوں کی ہلاکتوں کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔اجتماع نے بین الاقوامی انجمنوں سے شام میں جاری قتل عام بند کرنے کے لئے کہا اور اسے عالم انسانیت کے لئے ایک خطرہ قرار دیا ،جہاں پر ایک خاص طبقہ کے بچوں، خواتین اور بزرگوں کوسر عام ہلاک کیا جا رہا ہے۔