یو این آئی
نئی دہلی// لوک سبھا میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکورٹی انتظامات میں خلل پڑنے پربدھ کو درمیانی وقفہ کے بعد زبردست ہنگامہ کیا اور پوچھا، “اگر پارلیمنٹ ہاؤس محفوظ نہیں ہے تو تو سیکورٹی اہلکار کرتے کیا ہیں؟”اسپیکر اوم برلا نے ہنگامہ آرائی کے پیش نظر ایوان کی کارروائی چار بجے تک ملتوی کر دی۔ادھر لوک سبھا میں بدھ کو وزیٹرس گیلری سے دو لوگوں کے چھلانگ لگانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اپوزیشن بالخصوص کانگریس نے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے اور وزیر داخلہ سے اس پر جواب طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں واک آؤٹ کیا۔کھانے کے وقفے کے بعد جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ایوان کو واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کے ڈائرکٹر آف سیکورٹی کو فون کرکے مکمل معلومات حاصل کی ہیں۔ دونوں افراد کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔ ڈائریکٹر سیکیورٹی کو اس حوالے سے تفصیلی معلومات دینے کے لئے کہا گیا ہے اور آج ایوان کے اٹھنے سے قبل ارکان کو اس حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی۔کانگریس کے دگ وجئے سنگھ نے اس پر کچھ کہا لیکن زیادہ شور کی وجہ سے سنا نہیں جا سکا۔
حفاظتی انتظامات کا اعلیٰ سطحی جائزہ لیا جائیگا: برلا
یو این آئی
نئی دہلی// لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ایوان میں وزیٹرس گیلری سے نوجوانوں کے چھلانگ لگانے اور گیس چھوڑنے کے واقعہ کو پارلیمنٹ پر ایک اور حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کرائی جائے گی اور تمام رہنمائوں کی تجاویز کے مطابق پارلیمنٹ کے حفاظتی انتظامات کو مزید پختہ بنایا جائے گا۔ جب شام 4 بجے ایوان کا اجلاس ہوا تو مسٹربرلا نے کہا کہ آج جو واقعہ پیش آیاہے وہ ہم سب کے لیے باعث تشویشناک ہے ، یہ ایک سنگین واقعہ ہے ۔ جس شخص نے اس واقعہ کو انجام دیا اسے ہمارے معزز اراکین پارلیمنٹ، سیکورٹی اہلکاروں، مارشلز اور چیمبر کے عملے نے بڑی چوکسی اور بڑی مستعدی کے ساتھ پکڑا۔ انہوں نے کہا کہ 2001 میں اسی دن پارلیمنٹ کے سیکیورٹی عملے نے اسی طرح ایک دہشت گردانہ حملہ ناکام بنایا تھا، آج پھر ہم نے اس طرح کے حملے کو ناکام بنانے کی اجتماعی کوشش کی ہے ۔ اس کے لیے سب کا شکریہ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کی جارہی ہے اور اس کے نتائج کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
وزیر داخلہ ایوان میں بیان دیں :کانگریس
یو این آئی
نئی دہلی// کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ کے روزلوک سبھا میں وزیٹرس گیلری سے ایوان میں دو لوگوں کے کودنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو اس معاملے پر دونوں ایوانوں میں بیان دینا چاہئے ۔ مسٹر کھڑگے نے کہا، “آج پارلیمنٹ میں سیکورٹی میں جو چوک ہوئی ہے ، وہ بہت سنگین معاملہ ہے ۔