سرینگر //جموں و کشمیر سرکار نے سیول سکریٹریٹ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کیلئے کورونا مخالف ویکسین لازمی قرار دیکر10جون تک آخری تاریخ مقرر کردی ہے۔ سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے سرکیولر زیر نمبر 16-JK(GAD)2021 بتاریخ 31مئی 2021میں، 6اپریل کو جاری کئے گئے حکم نامہ زیر نمبر 12-JK(GAD)2021کا حوالہ دیا گیاہے، جس میں 45سال سے زیادہ عمر کے تمام ملازمین کو ویکسین لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کیونکہ اب 18سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کیلئے کورونا مخالف ویکسین دستیاب ہے، یہ لازمی بن گیا ہے کہ سیول سکریٹریٹ جموں اور سرینگر میں کام کرنے والے سبھی ملازمین ویکسین لگائیں۔ حکم نامہ میں تمام محکمہ جات کے ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 10جون تک تمام ملازمین کی ٹیکہ کاری کو یقینی بنائیں اور اس حوالے سے حتمی رپورٹ 11جون کو لازمی طور پر جمع کریں۔