ڈوڈہ //کاہرہ علاقہ کے لوگوں کی ایک وفد نے زیر قیادت انچارج سیوا دل وادی چناب سنجے منہاس تحصیلدار و بلاک ڈیولپمنٹ افسر کاہرہ سے ملاقی ہوا اور انہیں سارونگا ،کنتھل ،جواڑ ،ہلارن،ہوجا بھولہ،جائی ،رنوٹ،سچھیل ،گالو و دیگر دیہات کے مسائل کی جانکاری دی ۔وفد نے ان دیہات میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔وفد نے مبینہ الزام لگایا کہ مقامی بی جے پی کے لیڈران سرکاری مشینری کا اپنی مرضی سے استعمال کر رہے ہیں، جو کہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔وفد کو سُننے کے بعد افسراں نے یقین دلایا کہ وہ لوگوں کو بغیر کسی پریشانی کے خدمات مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔وفد م یں انیل کمار، بیر سنگھ، مشتاق احمد و دیگران شمال تھے۔