گاندربل//شعبہ اسکول آف ایجوکیشن سنٹرل یونیورسٹی کشمیر نے طلبہ کی متنوع ضروریات پورا کرنے کے لئے جموں و کشمیر میں موسم سرما کے دوران قائم کے گئے 14 مفت کوچنگ مراکزمیں متعدد غیرنصابی سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ 6 فروری کو یونیورسٹی کے طلباء ، اساتذہ نے اقبال پبلک ہائی اسکول صورہ کے اشتراک سے نعت ، مباحثے اور کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا۔نعت مقابلہ میں کلاس آٹھویں سے ابصار احمد راتھر اور عطیہ ہلال نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔بحث مباحثے میں کلاس آٹھویں کے افزاء اور انیسہ یعقوب نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی اور کلاس ساتویں سے کریزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کوئز میں انیسہ یعقوب ، ابصار احمد ، تحریم ، اربینہ آٹھویں جماعت کی طالبات،ساتویں جماعت سے تویبہ اور چھٹی جماعت سے اسرا کو فاتح قرار دیا گیا۔ اسی طرح کا ایک پروگرام طلباء اور اساتذہ نے 15 فروری کو گورنمنٹ مڈل اسکول گاڈورہ گاندربل کے تعاون سے منعقد کیا ۔شعبہ اسکول آف ایجوکیشن کے سربراہ، ڈاکٹر ظہور احمد گیلانی نے اس تقریب کی صدارت کی اور چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کو کڑاکے کی سردیوں میں منعقدہ کلاسوں میں نمائش کے لئے ان کے سرشار ہونے پر مبارکباد پیش کی۔