یو این آئی
ملبورن /عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ان کا مقابلہ گزشتہ سال کے رنر اپ جرمن اسٹار الیگزینڈر زویریو سے ہوگا۔الکاراز نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیائی کھلاڑی الیکس ڈی منور کو 7-5، 6-2 اور 6-1 سے شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ 22 سالہ ہسپانوی کھلاڑی کیریئر گرینڈ سلیم مکمل کرنے سے صرف دو فتوحات دور ہیں۔دوسری جانب الیگزینڈر زویریو نے امریکی کھلاڑی لرنر ٹین کو چار سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد 6-3، 6-7، 6-1 اور 7-6 سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ زویریو نے میچ میں 24 ایسز لگائے ۔سیمی فائنل میں الکاراز اور زویریو کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔