عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کل لسجن کے قریب شالینہ کا دورہ کیا اور اس جگہ کا معائینہ کیا جہاں گزشتہ سابرس ستمبر میں سیلاب کے دوران شگاف پیدا ہوا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے شگاف والی جگہ پر جاری مرمتی اور سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اْنہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ ایسے واقعات کی دوبارہ روکتھام کے لئے بنڈوں کو مضبوط بنایا جائے۔اْنہوں نے دیرپا اور طویل مدتی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ عمل کو تیز کیا جائے اور مستقل بحالی کے کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ حساس علاقوں کے تحفظ اور عوامی بنیادی ڈھانچے کو محفوظ رکھنے کے لئے مؤثر اور مضبوط سیلابی اِنتظامی اقدامات اپنانا انتہائی ضروری ہے۔