راجوری//راجوری ضلع کی ہندوتنظیموں نے سرحدوں پرگولہ باری اورشوپیاں میں فوج پر ایف آئی آردرج کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق راجوری میں بجرنگ دل اوروشوہندوپریشدکے کارکنان نے راجوری ۔کھانڈلی سڑک پراحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔انہوں نے الزام لگایاکہ پاکستانی فوج باربارسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرکے فوج اورسیول لوگوں کونشانہ بناتی ہے۔اس کے علاوہ پرانے قصبے میں بھی کچھ مقامی نوجوانوں نے سیزفائرکی خلاف ورزی کے معاملے کولے کرپاکستان کے خلاف مظاہرہ کیااورالزام لگایاکہ پاکستان امن کے ماحول کوپراگندہ کرنے کیلئے ذمہ دار ہے۔اس دوران مظاہرین نے پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اورشوپیاں میں فوج پرایف آئی درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کی مانگ کی۔اس دوران مظاہرین نے گولی باری میں جان بحق ہوئے فوجیوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیا۔