5آئی اے ایس اور2آئی پی ایس افسران تبدیل،9کی یوٹی میں تقرری
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مرکزی وزارت داخلہ نے ہفتہ کو کیڈر کے49آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی بڑی تبدیلی کا حکم دیا۔ جس میں جموں و کشمیر، دہلی، لداخ، اروناچل پردیش اور انڈمان اور نکوبارسمیت مرکزی زیر انتظام علاقوں اور ریاستوں میں کئی افسران کے تبادلے کئے گئے۔مرکزی وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک سرکاری حکم کے مطابق، تبادلے فوری طور پر نافذ کیے گئے ہیں اور اگلے احکامات تک نافذ رہیں گے۔جموں وکشمیر سے تبدیل کئے گئے آئی اے ایس افسران میںپرنسپل سیکریٹری خزانہ سنتوش ڈی ویدیاکو دہلی، نیرج کمارانتظامی سیکریٹری عوامی شکایات محکمہ کو بھی دہلی، سید عابد رشید شاہ سیکریٹری صحت و طبی تعلیم کو چندی گڑھ ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم بصیر الحق چودھری کو لداخ اورڈپٹی کمشنر ادھم پور سلونی رائے کو دہلی شامل ہیں۔اسی حکم نامہ میں آئی اے ایس افران اشونی کمار، آر ایلس واز، انجلی سہراوت، ساگر ڈی دتاترے، اکریتی ساگر اور کمار ابھیشیک کوجموںوکشمیر میں تعینات کیا گیا ہے۔آئی پی ایس کیڈر میں پرشانت پریا گوتم، سدھانشو دھاما اور سنی گپتا کو جموں و کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے، جب کہ راجندر کمار گپتا اور شوبت ڈی سکسینہ کو جموں وکشمیر سے پڈوچیری اور دہلی تبدیل کردیاگیا ہے ۔مجموعی طور پر جموں وکشمیر سے5آئی اے ایس اور2آئی پی ایس افسران کا تبادلہ
کیاگیا ہے جبکہ 6اے آئی ایس اور3آئی پی ایس افسران کو دیگر یوٹیز سے جموںوکشمیر تبدیل کیاگیا ہے۔اس حکم نامہ میں مجموعی طور پر 31آئی اے ایس اور 18آئی پی ایس افسران کا تبادلہ عمل میں لایاگیا ہے۔