بڈگام//حکام نے جمعرات کو وسطی کشمیر بڈگام میں بی ڈی سی ممبر پکھر پورہ اور پی ڈی پی کے سابق رہنما نذیر احمد ایتو سمیت کئی سیاسی کارکنوں کے سرکاری رہائشی کوارٹروں پر تالے چڑھائے۔تاہم ، اس اقدام پر سیاسی کارکنوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے ، جو ان کے مطابق گزشتہ کئی برسوںسے ان سرکاری کوارٹروں میں مقیم تھے۔انہوں نے کہا کہ انہیں ان رہائشی کوارٹروں کو تالا لگانے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اعلی حکام کی ہدایات پر تحصیلدار چاڑورہ نے تحصیل آفس چاڑورہ کے قریب آر اینڈ بی عمارت پرتالے لگائے، جسے کئی سیاسی رہنمائوں کی جانب سے رہائشی کوارٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ان میں’ اپنی پارٹی‘ کے محمد مقبول ملہ ، پی ڈی پی کے سابق یوتھ لیڈر نذیر احمدایتو، این سی کے فیروز احمد بٹ، سینئر ورکر شوکت احمد رائے سابق بی ڈی سی ممبر اورحسینہ بیگم بی ڈی سی ممبر پکھر پورہ شامل ہیں۔