مینڈھر//وائس چانسلر سائیں نا تھ یو نیو رسٹی ڈاکٹر شہزاد ملک نے مینڈھر کے سیاسی نمائندگان پر تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہاکہ عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرکے ان سے ووٹ بٹورے گئے ۔ نکہ منجہا ڑی میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد ملک نے کہاکہ یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور لوگ مسائل کاسامناکررہے ہیں لیکن کوئی ان کے مسائل کے حل کی طرف توجہ نہیں دے رہا۔انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ صرف اور صرف جھو ٹے وعدے کرکے ان سے ووٹ بٹورے جاتے ہیںا اورانہیں ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیاجارہاہے ۔انہوںنے ریا ستی گو رنر سے اپیل کی کہ لو گو ں کو وقت پر بنیا دی سہو لیات فر اہم کی جائیں ۔انہوںنے کہاکہ ضلع ترقیاتی بورڈوں کو فوری طور پر منسوخ کرکے جمو ں کشمیر کے تمام اضلاع میں نئے ترقیاتی بورڈ قائم کئے جائیں تا کہ دیگر اضلاع کی طرح اس سر حدی علا قہ میں بسنے والے لو گو ں کو بنیا دی سہو لیات فر اہم ہو سکیں۔ انہو ں نے کہا کہ سر حدی علاقو ں میں بسنے والی عوام کو بنیا دی سہولیات کے فقد ان کی وجہ سے گوناگوں مسائل کاسامناہے اور انہیں پانی اور بجلی کے نام پر احتجاج کرنے پڑتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کے گھروں اور سکولوں میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنایاجائے تاکہ گرمیوں کے ایام میں مشکلات درپیش نہ رہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایس ایس اے اساتذہ کی تنخواہیں ڈی لنک کی جائیں اور انہیں ریاستی بجٹ کے ساتھ منسلک کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ان اساتذہ کو پانچ سالہ سروس کا فائدہ دیتے ہوئے ٹرانسفارمر پالیسی وضع کی جائے اور ساتویں تنخواہ کمیشن کافائدہ دیاجائے۔انہوں نے ایس پی اوز کی مستقلی کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ انہیں قلیل سا مشاہرہ ملتاہے جو ناانصافی ہے۔