ریاسی //ریاسی میں ایک راہگیر کو سکوٹی نے ٹکر مار کر بُری طرح سے زخمی ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایک راہگیر کو ایک سکوٹی زیر نمبر Jk20-A-4458 نے لاری اڈہ ریاسی میں ٹکر ماری جس میں دونوں سکوٹر سوار اور راہ گیر زخمی ہوئے۔ دونوں ذخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیا گیا ۔زخمی شخض کی پہچان نور علی عمر 50سال ولد فوجی ساکن باکل ،ضلع ریاسی کے بطور کی گئی جبکہ سکوٹی سوار کی پہچان سُمت بالی عمر 22سال حال نئی بستی، ریاسی کے بطور کی گئی ہے۔